ہوم Pakistan پاک فوج کے کیپٹن سمیت 7جوان وطن پر قربان ہو گئے

پاک فوج کے کیپٹن سمیت 7جوان وطن پر قربان ہو گئے

0



(احمد منصور) لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر حملہ ہوا جس کے نتیجے میں کیپٹن سمیت7 جوانوں نے جامِ  شہادت نوش کیا۔

پاک آرمی کے ادارہ تعلقاتِ عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو آئی ای ڈی سے نشانہ بنایا گیا، دھماکے میں کیپٹن محمد فراز الیاس سمیت مادر وطن کے 7 سپوت شہید ہو گئے، شہداء میں صوبیدار میجر محمد نذیر، لانس نائیک محمد انور،  لانس نائیک حسین علی، سپاہی اسد اللہ، سپاہی منظور حسین، سپاہی راشد محمود شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ حملے کے ذمہ دار دہشت گردوں کے خلاف علاقے میں سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے، سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں، بہادر جوانوان کی ایسی قربانیاں سیکیورٹی فورسز کے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی وزیرداخلہ کا دریائے نیلم میں گاڑی گرنے کے حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

کیپٹن محمد فراز الیاس شہید کا تعلق ضلع قصور سے ہے، انہوں نے 2020 میں پاکستان آرمی کی ناردرن لائٹ انفنٹری میں کمیشن حاصل کیا، انہوں نےعنقریب 19 جون 2024 کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہونا تھا، ان کے سوگواران میں والدین اور بہن بھائی ہیں، صوبیدار میجر محمد نذیر شہید کا تعلق ضلع سکردو سے ہے، انہوں نے 31 سال تک دفاع وطن کا فریضہ سرانجام دیا، انہوں نے سوگواران میں اہلیہ 2 بیٹے اور 5 بیٹیاں چھوڑی ہیں۔

لانس نائیک حسین علی خان شہید کا تعلق ضلع غذر سے ہے، انہوں نے پاکستان آرمی میں 14 سال تک خدمات سرانجام دیں، انہوں نے سوگواران میں والدین اور بہن بھائی چھوڑے ہیں، سپاہی منظور شہید کا تعلق ضلع گلگت سے ہے، انہوں نے پاکستان آرمی میں 6 سال تک دفاع وطن کیلئے خدمات سرانجام دیں، انہوں نے سوگواران میں اہلیہ اور3 بیٹیاں چھوڑی ہیں۔

لانس نائیک محمد انور شہید کا تعلق ضلع گانچھے سے ہے، انہوں نے پاکستان آرمی میں 13 سال تک دفاع وطن کا فریضہ سرانجام دیا، انہوں نے سوگواران میں اہلیہ، دو بیٹیاں اور دو بیٹے چھوڑے ہیں، سپاہی اسد اللہ شہید کا تعلق ملتان سے ہے، انہوں نے پاکستان آرمی میں 14 سال تک ملکی دفاع کے فرائض  سرانجام دیئے، انہوں نے سوگواران میں  اہلیہ اور ایک بیٹا چھوڑا ہے۔

سپاہی راشد محمود شہید کا تعلق راولپنڈی سے ہے، انہوں نے پاکستان آرمی میں 13 سال تک دفاع وطن میں خدمات سرانجام دیں، انہوں نے سوگواران میں والدین اور بہن بھائی چھوڑے ہیں۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version