ہوم Pakistan پشاور: دوحہ کی پرواز سے آئس ہیروئین کی اسمگلنگ ناکام، مسافر گرفتار

پشاور: دوحہ کی پرواز سے آئس ہیروئین کی اسمگلنگ ناکام، مسافر گرفتار

0


--- جنگ فوٹو
— جنگ فوٹو

ایئر پورٹس سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) کے عملے نے پشاور ایئر پورٹ پر مسافر کے سامان سے ڈیڑھ کلو گرام آئس ہیروئن برآمد کر کے اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔ 

ترجمان اے ایس ایف کے مطابق مسافر ثاقب اللّٰہ پشاور ایئر پورٹ سے قطر کے شہر دوحہ جانے کے لیے ڈیپارچر لاؤنج پہنچا تھا۔ 

 اے ایس ایس کے عملے نے مسافر کے سامان کی تلاشی کے دوران سفری بیگ کو مشکور قرار دیا۔

سفری بیگ کی مزید چھان بین کے دوران بیگ کی تہہ میں سے 1 کلو 4 سو 72 گرام منشیات برآمد ہوئی۔ 

ان کا کہنا ہے کہ  مسافر کو گرفتار کرکے مزید کارروائی کے لیے برآمد شدہ منشیات کے ساتھ اے این ایف حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version