لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب بھر میں 5جون سے پلاسٹک تھیلوں پر پابندی کا اعلان کر دیا گیا۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب کی زیرصدارت اجلاس ہوا،اجلاس میں پنجاب بھر میں 5جون سے پلاسٹک تھیلوں پر پابندی کا اعلان کیا گیا، مریم اورنگزیب نے کہاکہ پلاسٹک تھیلوں پر پابندی کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب نے منظوری دیدی۔