ہوم Pakistan پنجاب ضمنی انتخابات، 10 اضلاع میں دفعہ 144 نافذ

پنجاب ضمنی انتخابات، 10 اضلاع میں دفعہ 144 نافذ

0


پنجاب ضمنی انتخابات،  10 اضلاع میں دفعہ 144 نافذ

محکمہ داخلہ پنجاب نے 21 اپریل کو ہونے والے ضمنی انتخابات کے پیش نظر 10 اضلاع میں دفعہ 144 نافذ کردی، نوٹیفکیشن کے مطابق دفعہ 144 کا نفاذ امن و امان یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔

محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب کے ضمنی انتخابات والے دس شہروں میں 18 اپریل سے 22 اپریل تک 5 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ رہے گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور، قصور، چکوال، گجرات، بھکر، وزیر آباد، نارووال، شیخوپورہ، رحیم یارخان اور ڈیرہ غازی خان میں دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے۔

اس دوران لائسنس یافتہ اسلحہ لے کر چلنے پر بھی پابندی ہوگی۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version