ہوم Pakistan پنجاب میں دھند کے ڈیرے، مختلف موٹرویز بند

پنجاب میں دھند کے ڈیرے، مختلف موٹرویز بند

0


پنجاب میں دھند کے ڈیرے، مختلف موٹرویز بند

پنجاب کے مختلف اضلاع میں دھند کے ڈیرے، موٹروے ایم 2 لاہور سے کوٹ مومن تک دھند کی وجہ سے بند کردی گئی۔

موٹر وے ایم 3 عبد الحکیم تک، ایم 4 فیصل آباد سے شور کوٹ تک، ایم 5 رحیم یار خان سے گھوٹکی تک بند ہے جکہ لاہور سیالکوٹ موٹروے ایم 11 بھی دھند کی وجہ سے بند ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ صبح 10 سے شام 6 بجے تک، دھند کے موسم میں بہترین سفری اوقات ہیں، ڈرائیور حضرات فوگ لائٹس کا استعمال کریں، عوام غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

ترجمان موٹروے نے بتایا کہ موٹرویز کو عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر یقینی بنانے کے لیے بند کیا جاتا ہے، دھند میں لین کی خلاف ورزی حادثات کا سبب بن سکتی ہے، روڈ یوزرز دھند میں لین ڈسپلن کو یقینی بنائیں۔

موٹروے پولیس نے ڈرائیوز سے اپیل کی ہے کہ تیز رفتاری سے پرہیز کریں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں جبکہ معلومات اور مدد کے لیے ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کریں۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version