پنجاب میں کتنے سیاستدانوں کو سیکیورٹی تھریٹس ہیں ؟آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان …
لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )پنجاب میں کتنے سیاستدانوں کو سیکیورٹی تھریٹس ہیں ؟آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے بتا دیا ۔ میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب میں 19 سیاستدانوں کو سیکیورٹی تھریٹس ہیں، سیکیورٹی وجوہات کی بنا ءپر سیاستدانوں کا نام نہیں بتا سکتا۔پنجاب میں 92 ہزار سیکیورٹی اہلکاروں کی قلت کا سامنا ہے تاہم پنجاب میں انتخابات کے لیےحالات سازگار ہیں۔
واضح رہے کہ چیف الیکشن کمشنر کی زیرِ صدارت انتخابات کے دوران سیکیورٹی سے متعلق اہم اجلاس ہوا جس میں سیاستدانوں کو سیکیورٹی تھریٹس کی نشاندہی کی گئی۔