ہوم Pakistan پنجاب میں 30 لاکھ گھرانوں کو رمضان پیکیج فراہم

پنجاب میں 30 لاکھ گھرانوں کو رمضان پیکیج فراہم

0


پنجاب میں 30 لاکھ گھرانوں کو رمضان پیکیج فراہم

پنجاب حکومت کی جانب سے 30 لاکھ سے زائد گھرانوں کو نگہبان رمضان پیکیج فراہم کر دیا گیا۔

ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ 64 لاکھ گھرانوں کو نگہبان رمضان پیکیج کی ترسیل جلد مکمل کر لی جائے گی۔

وزیرِ اعلیٰ مریم نواز کا کہنا ہے کہ عوام کو ان کا حق ان کی دہلیز پر پہنچانا ہمارا فرض ہے، کسی پر احسان نہیں۔

انہوں نے کہا کہ 64 لاکھ افراد کو ان کی دہلیز پر رمضان پیکیج کی ترسیل منفرد ریکارڈ ہے۔

مریم نواز کا کہنا ہے کہ نگہبان رمضان پیکیج میں شفافیت یقینی بنانے کے لیے ہر بیگ پر کیو آر کوڈ پرنٹ کیا گیا ہے، کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ اور کیو آر کوڈ کے ذریعے شفافیت کو یقینی بنایا گیا ہے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version