ہوم Pakistan پنجاب کے سرکاری میڈیکل کالجوں کے داخلے کب سے شروع ہونگے؟شیڈول جاری

پنجاب کے سرکاری میڈیکل کالجوں کے داخلے کب سے شروع ہونگے؟شیڈول جاری

0



(زاہد چودھری)پنجاب کے سرکاری میڈیکل کالجوں کے داخلے کل سے شروع ہوں گے،یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے شیڈول جاری کردیا۔

ترجمان یو ایچ ایس کے مطابق پی ایم ڈی سی کے احکامات کے مطابق داخلہ کا عمل کل سے شروع ہو جائے گا،ایم بی بی ایس کیلئے آن لائن درخواستیں 6 جنوری سے 15 جنوری تک وصول کی جائیں گی،پہلی سلیکشن لسٹ 23 جنوری کو جاری کی جائے گی۔

سرکاری ڈینٹل کالجوں کیلئے درخواستیں 3 فروری سے 11 فروری تک وصول کی جائیں گی،بی ڈی ایس کی پہلی سلیکشن لسٹ 20 فروری کو جاری کی جائے گی،امیدوار یو ایچ ایس کی ویب سائٹ پر آن لائن ایڈمیشن پورٹل کے ذریعے درخواستیں جمع کرائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم شہبازشریف کی پاکستان میں موجود یو اے ای کے صدر سے ملاقات





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version