ہوم Pakistan پنجگور میں دہشتگردوں کے حملے میں جاں بحق7 افراد کی نماز جنازہ...

پنجگور میں دہشتگردوں کے حملے میں جاں بحق7 افراد کی نماز جنازہ ملتان میں ادا

0



شجاع آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)بلوچستان کے علاقے پنجگور میں دہشت گردوں کے حملے میں جاں بحق7 افراد کی نماز جنازہ ان کے آبائی علاقے ملتان کی تحصیل شجاع آباد میں ادا کردی گئی۔

گزشتہ رات بلوچستان کے علاقہ پنگجور میں ایک مرتبہ پھر دہشت گردوں نے بزدلانہ کاروائی کرتے ہوئے 7 نہتے محنت کشوں کو قتل کیا۔ 

یہ تمام محنت کش اپنے بچوں کا پیٹ پالنے کی خاطر مزدوری کی غرض سے پنجگور میں مقیم تھے اور آپس میں رشتے دار تھے۔ 
یہ جنوبی پنجاب کی پسماندگی ہی ہے کہ وہ بہتر روزگار اور اپنی غربت کے خاتمے کا خواب لے کر شورش زدہ علاقے میں مزدوری کرنے پر مجبور تھے۔

پنگجور میں جاں بحق ہونے والے چار افراد کی نماز جنازہ بستی چدحڑ اور تین افراد کی نماز جنازہ بستی سردار پور میں ادا کر دی گئی۔ نماز جنازہ میں عوامی نمائندوں سمیت اہل علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ 





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version