ہوم Pakistan پورا پاکستان اور عالمِ اسلام اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر اشکبار ہے،...

پورا پاکستان اور عالمِ اسلام اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر اشکبار ہے، شہباز شریف

0


فائل فوٹو
فائل فوٹو

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پورا پاکستان اور عالمِ اسلام اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر اشکبار ہے۔

قومی اسمبلی میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ خوش آئند ہے کہ یہ ایوان مشترکہ طور پر اس حوالے سے قرار داد لایا ہے، تمام ارکان پارلیمنٹ کا شکر گزار ہوں، یہ خوش آئند ہے کہ ایوان اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر متفقہ طور پر قرارداد لے کر آیا ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ قرارداد کی منظوری پر ایوان کا مشکور ہوں، 40 ہزار فلسطینیوں کو شہید کیا جاچکا ہے جس میں بچے، بچیوں اور خواتین کی بڑی تعداد ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ فلسطین آج مقتل گاہ بن چکا ہے، 9 ماہ سے اسرائیل فلسطین میں قتل عام جاری رکھے ہوئے ہے، فلسطین کی بستیوں کی بستیاں قبرستان بن چکی ہیں، ہر طرف بکھرا خون انسانیت کی روح کو جھنجوڑ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینی بیٹی کی پکار آج مسلسل ہمارے ذہنوں میں گونج رہی ہے، فلسطینی آسمان کی طرف دیکھ رہے ہیں کہ یہ ظلم کی رات کب ختم ہوگی۔

وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ فلسطین کی اس بیٹی نے کہا تھا کہ ہمیں اس لیے مارا جارہا ہے کہ ہم مسلمان ہیں، صہیونی ریاست غزہ میں انسانیت کا قتل عام کر رہی ہے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version