ہوم Pakistan پولیس افسر کو بیٹے سمیت لوٹنے والے 2ڈاکو مبینہ مقابلے میں پار

پولیس افسر کو بیٹے سمیت لوٹنے والے 2ڈاکو مبینہ مقابلے میں پار

0



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)قائد آباد کے قریب پولیس نے مقابلے کے بعد لوٹ مار کے بعد فرار ہونے والے دو ڈاکوؤں کو ہلاک کردیا ، ہلاک ملزمان سے چھینی ہوئی نقدی ، اسلحہ اور موبائل فونز برآمد ہوئے ہیں۔

پولیس کے مطابق قائد آباد میں پولیس مقابلے میں دو ڈاکو ہلاک ہوئے ، ایس ایس پی ملیر کاشف عباسی کا بتانا ہے کہ موٹر سائیکل پر سوار تین ڈاکوؤں نے قائد آباد کے قریب پولیس افسر کو بیٹے سمیت لوٹنے کی کوشش کی تھی لیکن قریب میں موجود مددگار 15 کے اہلکاروں نے مقابلے کے بعد دو ڈاکووں کو موقع پر ہی ہلاک کیا ۔

ایس ایس پی ملیر کاشف عباسی کا مزید بتانا ہے کہ ملزمان کا ایک ساتھی فرار ہوگیا تھا جس کی تلاش میں اطراف میں سرچنگ کا عمل کیا گیا تاہم گرفتاری نہیں ہوسکی۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version