ہوم Pakistan پیپلزپارٹی کو کسی نیک کام کے صدقے تیسری بار حکومت ملی ہے،...

پیپلزپارٹی کو کسی نیک کام کے صدقے تیسری بار حکومت ملی ہے، کامران ٹیسوری

0


---فائل فوٹو
—فائل فوٹو

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کو کسی نیک کام کے صدقے تیسری بار حکومت ملی ہے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ دعا ہےکہ وزیراعلیٰ سندھ ایسا کچھ کریں جس کے ایک ہفتے میں امن و امان قائم ہو۔

گورنر سندھ نے کہا کہ دعا ہے کہ عید الفطر ملک کے لیے سلامتی کا باعث بنے، فلسطین میں بچے شہید کیے جارہے ہیں اس کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہاں نماز کے موقع پر یو اے ای اور سلطنت عمان کے قونصل جنرل موجود ہیں، مرتضیٰ وہاب سمیت دیگر لوگ بھی یہاں موجود ہیں۔

 گورنر سندھ نے کہا کہ دعا کی ہے کہ اللّٰہ پاکستان کو قرضوں سے نجات دلائے، ہمارے دوست ممالک بھی یہی چاہتے ہیں کہ پاکستان ترقی کرے، وزیراعظم نے سعودی عرب کا دورہ کیا، 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع ہے۔

کامران ٹیسوری نے کہا کہ آج کا دن ان شہیدوں کے نام جنہیں نشانہ بنایا گیا ان کے لواحقین سے  تعزیت کرتا ہوں، کراچی کے اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزمان کی تلاش ہے، تمام لواحقین سے اظہار تعزیت کرتا ہوں، یقین کرتا ہوں ان کو سزا دینگے۔

انہوں نے کہا کہ ایس آئی ایف سی پاکستان کا مستقبل ہے، کراچی کا امن ایس آئی ایف سی اپنے ذمے لے، جب تک کراچی کا امن قائم نہیں ہوگا سرمایہ کاری نہیں ہوگی۔

گورنر سندھ نے کہا کہ ہم نے عزم کیا ہے کہ لوگوں کو مایوسی کی جانب لے کر نہیں جانا، ہم نے دو لاکھ اسی ہزار افراد کو افطار اور لاکھوں لوگوں کو سحری کرائی، جہاں بات لوگوں کی جان بچانے کی ہو وہاں میں ان کی جان بچانے کو ترجیح دوں گا۔

انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان کے لیے لوگوں کے دلوں میں محبت ڈالنی ہے۔ چیئر لفٹ میں کوئی پھنستا ہے، سیلاب آتا ہے، کورونا آتا ہے تب ہم کس کو بلاتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جہاں غلطیاں ہونگی ہم ان پر بھی بات کریں گے، ہر اس شخص کے خلاف کارروائی ہوگی جو قانون ہاتھ میں لے گا، ایس آئی ایف سی کو ذمہ داری دی گئی تو چند دنوں میں امن و امان ہو جائے گا۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version