ہوم Pakistan  پی ٹی آئی احتجاج :وزیراعلیٰ پنجاب کی شہید کانسٹیبل کے ورثاء کو...

 پی ٹی آئی احتجاج :وزیراعلیٰ پنجاب کی شہید کانسٹیبل کے ورثاء کو 2.9 کروڑ زخمیوں کو 10 لاکھ دینے کی منظوری

0



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )پنجاب حکومت نے پی ٹی آئی کے پر تشدد احتجاج میں شہید و زخمی ہونے والے سیکیورٹی اہلکاروں کیلئے خصوصی پیکیج کا اعلان کردیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے اجلاس میں پی ٹی آئی احتجاج کے دوران پولیس اور رینجرز پر بے رحمانہ حملوں کی شدید مذمت اور شہید سیکیورٹی اہلکاروں کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی۔
پنجاب کابینہ نے پولیس کے شہید کانسٹیبل کے لیے مجموعی طور پر2 کروڑ 90 لاکھ روپے اور زخمی ہونیوالے پولیس اور رینجرز اہلکاروں کے لیے 10 لاکھ روپے کے پیکیج کی منظوری دی۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوز نے کہا کہ پی ٹی آئی ورکرز کے تشدد سے شہید کانسٹیبل کے چھوٹے چھوٹے بچے ہیں، بے رحمانہ تشدد سے 172 پولیس اہلکار زخمی ہوئے جس میں بیشترکی حالت نازک ہے، سی ایم ایچ راولپنڈی میں زیر علاج زخمی اہلکاروں کی حالت دیکھ کر شرم آتی ہے کہ مارنے والے ہمارے لوگ ہیں۔
مریم نواز نے کہا کہ زخمیوں کو دیکھ کر پی ٹی آئی کے متشدد ورکرزکی بربریت کااندازہ ہوا، کیلوں والے ڈنڈوں اور رائفل کے بٹ سے جتھو ں نے سیکیورٹی اہلکاروں کو الگ الگ کرکے مارا، بے رحمانہ تشدد سے زیر علاج اہلکاروں کی کھوپڑیاں، ٹانگیں اور بازو فریکچر ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ ایس پی کو کیلوں والے ڈنڈو ں سے اس قدر بے رحمی سے مارا گیا کہ اسکی کھوپڑی اور برین ڈیمج ہوگیا اور آنکھ سوج گئی۔ زندگی میں کبھی ایسی بربریت اورظلم و تشدد کا مظاہرہ نہیں دیکھا۔ ایک پولیس اہلکارکو نزدیک سے گولی ماری گئی جو اس کے جسم کے آر پارہوگئی۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب میں 10 ہزار تربیت یافتہ سیکیورٹی اہلکاروں کی انسداد فسادات کے لیے خصوصی فورس قائم کی جائے گی، ڈیرہ غازی خان اور میانوالی چیک پوسٹوں پر حملے بڑھ گئے ہیں، وزیر اعلیٰ نے سیکیورٹی انتظامات بہتر بنانے کی ہدایت کردی۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version