ہوم Pakistan پی ٹی آئی جلسے کے شرکاء کا پولیس پر پتھراؤ، وزیر...

پی ٹی آئی جلسے کے شرکاء کا پولیس پر پتھراؤ، وزیر داخلہ نے رپورٹ طلب کرلی

0


محسن نقوی : فوٹو فائل
محسن نقوی : فوٹو فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) جلسے کے شرکاء کے پولیس پر  پتھراؤ پر وزیر داخلہ محسن نقوی نے رپورٹ طلب کرلی۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے آئی جی اسلام آباد پولیس سے رپورٹ طلب کی، وزیر داخلہ نے زخمی ایس ایس پی شعیب خان سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے خیریت دریافت کی۔

محسن نقوی نے کہا کہ زخمی پولیس اہلکاروں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔

یاد رہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) جلسے کے شرکاء کی جانب سے پولیس پر پتھراؤ کیا گیا، پولیس نے جوابی شیلنگ بھی کی۔

اسلام آباد میں 26 نمبر چُنگی پر جلسے کے شرکاء نے جاری کردہ روٹ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پولیس پر پتھراؤ کیا ہے۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ روٹ کی خلاف ورزی کرکے آنے والے شرکاء نے پولیس پرشدید پتھراؤ کیا، جس سے ایس ایس پی سیف سٹی اور متعدد پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version