ہوم Pakistan پی ٹی آئی رہنماؤں کی پریس کانفرنس کے دوران صحافیوں کا احتجاج

پی ٹی آئی رہنماؤں کی پریس کانفرنس کے دوران صحافیوں کا احتجاج

0



(24نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنماؤں کی پریس کانفرنس کے دوران صحافیوں نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے بیان کے خلاف احتجاج کیا اور مائیک اٹھا لیے۔

صحافیوں نے موقف اختیار کیاکہ پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز نے بھی آج صبح صحافیوں کے حوالے سے غلط زبان استعمال کی جو قابل مذمت ہے۔

اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سلمان اکرم راجا اور دیگر نے کہاکہ ہم صحافیوں کا احترام کرتے ہیں، علی امین گنڈاپور نے صحافیوں کے حوالے سے جو کچھ کہا اس کا تعلق ہماری سیاست سے نہیں تاہم وہ کہہ چکے ہیں کہ وہ اپنے بیان کی وضاحت کریں گے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version