ہوم Pakistan پی ٹی آئی لاہور میں پھوٹ بغیر مشاور نائب صدر کی تقرری...

پی ٹی آئی لاہور میں پھوٹ بغیر مشاور نائب صدر کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری

0


(عثمان خادم کمبوہ) پی ٹی آئی لاہور دھڑے بندی کا شکار ہو گئی، صدر امتیاز شیخ نے بغیر مشاور نائب صدر کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

پاکستان تحریک انصاف لاہور کی تنظیم سازی کے معاملے میں اہم پیش رفت سامنے آ گئی، پی ٹی آئی لاہور کی جانب سے متعلقہ افراد سے مشاورت کیے بغیر تقرریاں کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے، صدر پی ٹی آئی لاہور شیخ امتیاز نے بغیر مشاورت کے نائب صدر کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جبکہ نائب صدر مقرر ہونے والے فاروق خان نوٹیفکیشن سے لاعلم نکلے۔

فاروق خان کی جانب سے پارٹی قیادت کو بھیجا گیا آڈیو پیغام بھی سامنے آگیا ہے، اپنے آڈیو پیغام میں فاروق خان نےکہا کہ میں نے یہ نوٹیفکیشن ابھی دیکھا ہے، مجھے نہیں پتا کہ میرا یہ نوٹیفکیشن کیسے اور کس نے جاری کیا، میرے سے کسی نے عہدے پر تعیناتی بارے نہیں پوچھا، میں نے صدر لاہور شیخ امتیاز کو آگاہ کردیا ہے، میں پہلے ہی پی ٹی آئی سینٹرل پنجاب تنظیم کا حصہ ہوں۔

یہ بھی پڑھیں:  رانا ثنااللہ کی بشریٰ بی بی, عمران خان اور انکی بہنوں پر چلنے والے مقدمات کی مخالفت

واضح رہے کہ صدر لاہور شیخ امتیاز محمود نے 22 اکتوبر کو فاروق خان کے تقرر کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version