ہوم Pakistan پی ٹی آئی کا جلسے کی اجازت نہ ملنے پر ضلعی انتظامیہ...

پی ٹی آئی کا جلسے کی اجازت نہ ملنے پر ضلعی انتظامیہ کو لیگل نوٹس

0


(عامر مغل ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے رہنما عامر مسعود مغل کے  وکیل شعیب شاہین نے جلسے کیلئے این او سی نہ دینے پر ضلعی انتظامیہ کو  قانونی نوٹس بھیج دیا۔ 

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو 6 جولائی کو  ترنول کے مقام پر   جلسے کرنے کیلئےتحریری درخواست جمع کروانے کے باجود تاحال جلسے کی اجازت نا ملی، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے این او سی نہ ملنے پر ایڈوکیٹ شعیب شاہین نے انتظامیہ کو لیگل نوٹس بھیج دیا ہے۔ 

نوٹس میں شعیب شاہین نے لکھا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کو جلسہ کرنے کی اجازت دے رکھی ہے ، میرے کلائنٹ عامر مسعود مغل کو  انتظامیہ کی جانب سے اجازت کی یقین دہانی کروائی گئی تھی، نوٹس مین مزید لکھا گیا ہے کہ میرے کلائنٹ نے جلسے کے لیے انتظامات کرنا ہے این او سی جاری کیا جائے۔

یاد رہے کہ اس سے پہلےضلعی انتظامیہ کی جانب سے فوری طور پر این او سی بھی جاری کرنے کی یقین دہانی کروائی گئی تھی۔

عامر مغل کا کہنا ہے کہ ہم نے انتظامیہ کو 4 مقامات کے نام تجویز کیے تھے اور ڈی سی صاحب کے ساتھ ترنول کے مقام پر اتفاق ہوگیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عمرایوب کا سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی کے عہدے سے استعفیٰ منظور نہ کرنے کی قرارداد منظور





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version