اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آ ن لائن)تحریک انصاف کے گرفتار ایم این ایز نے جسمانی ریمانڈ کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔
نجی ٹی وی چینل سما نیوز کے مطابق 5ارکان اسمبلی نے بیرسٹر قاسم نواز کے ذریعے درخواست دائر کردی،درخواستگزاروں میں عامر ڈوگر، اویس حیدر، سید شاہ احد،نسیم علی شاہ اور یوسف خان شامل ہیں۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ درخواستگزاروں کو قومی اسمبلی احاطے سے غیرقانونی گرفتار کیا گیا،گرفتاری کے وقت وجہ نہیں بتائی گئی، نامعلوم مقام پر منتقل کیا گیا، عدالت نے درخواستگزاروں کا 8روزہ جسمانی ریمانڈ بھی دیدیا۔