(24نیوز)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ایک بار پھر ملک بھر کے انٹرنیٹ صارفین کو بری خبر سنا دی ہے۔
پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ قطر کے قریب سب میرین کیبل AAE-1 میں خرابی پیدا ہوئی ہے۔جبکہ کیبل خرابی کے باعث انٹرنیٹ کی رفتار میں کمی آئی ہے جس سے پاکستانی سوشل میڈیا صارفین کو مسائل کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔
پی ٹی اے نے مزید کہا کہ متعلقہ ٹیمیں خرابی دور کرنے کے لیے کوشاں ہیں، عارضی بینڈ وتھ کو سسٹم میں شامل کر دیا گیا ہے۔
بعد ازاں، پی ٹی اے نے کہا کہ سب میرین کیبل میں پیدا خرابی دور کردی گئی ہے اور ملک میں انٹرنیٹ سروس مکمل طور پر بحال ہےاور انٹرنیٹ سروسز کے حوالے سے کہیں ڈی گریڈیشن نہیں ہے۔
مزید پڑھیں:نادرا نے فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ کی نئی فیس کا اعلان کردیا