ہوم Pakistan پی کے44 دوبارہ گنتی مکمل ہونے کے بعد نتائج کا اعلان کردیا...

پی کے44 دوبارہ گنتی مکمل ہونے کے بعد نتائج کا اعلان کردیا گیا

0



پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبرپختونخوا کے صوبائی حلقہ پی کے 44 سے پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار افتخار خان نے ووٹوں کی دوبارہ گنتی میں بھی کامیابی حاصل کرلی۔

پی کے 44 ایبٹ آبادسےپی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار افتخار خان2280 ووٹوں کی لیڈ سے کامیاب ہوئے تھے تاہم ان کی کامیابی کو مسلم لیگ ن کے امیدوار سردار اورنگزیب نلوٹھہ نے چیلنج کر دیا تھا۔ن لیگی امیدوار اورنگزیب نلوٹھہ کی جانب سے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست دی گئی تھی۔دوبارہ گنتی میں میں بھی پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار افتخار خان نے کامیابی سمیٹ لی، انہوں نے 33 ہزار 877 ووٹ حاصل کئے۔دوسری جانب ن لیگ کے سردار اورنگزیب نلوٹھہ 32 ہزار 357 ووٹ لے سکے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version