ہوم Pakistan چیئرمین جوائنٹ چیفس جنرل ساحر شمشاد مرزا کا دورہ ترکیعسکری حکام سے...

چیئرمین جوائنٹ چیفس جنرل ساحر شمشاد مرزا کا دورہ ترکیعسکری حکام سے ملاقاتیں

0



(24نیوز)چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے ترکیہ کا سرکاری دورہ کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا نے وزیر دفاع جنرل ریٹائرڈ یاسر گلر اور کمانڈر ہم منصب جنرل میٹن گورک سے ملاقات کی،جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کمانڈر ترک لینڈ فورسز جنرل سیلجوک بائراکتار اوگلو، کمانڈر ترک نیول فورسز ایڈمرل ایرکومنٹ تاتلی اوگلو اور ترک فضائیہ کے کمانڈر جنرل ضیاء کیمل کادیوگلو سے بھی ملاقاتیں کیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، مختلف شعبوں، دوطرفہ دفاعی تعاون پر بات چیت ہوئی،ملاقاتوں میں سکیورٹی، انسداد دہشتگردی اور موجودہ علاقائی ماحول پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق عسکری قیادت نے دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کو بڑھانے کے عزم کا اظہارکیا،دونوں جانب سے برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ  کیا گیا،جنرل ساحر شمشاد مرزا کو شاندار خدمات کے اعتراف میں ’’لیجن آف میرٹ‘‘ سے بھی نوازا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: کس گاڑی پر ٹیکس میں کتنا اضافہ ہوا؟ جانیے





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version