لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیف جسٹس عالیہ نیلم نے پنجاب بھر کے مقدمات کی تفصیلات طلب کرلیں ۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے کہاکہ مقدمات، جمع کرائے گئے چالان کی تعداد اور زیرالتوا چالان کے اعدادوشمار پیش کئے جائیں،عدالت نے پراسیکیوٹر جنرل پنجاب سے تفصیلات طلب کرلیں،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے ملزم کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔