Monday, January 6, 2025
ہومPakistanچیف میڈیا کوآرڈینیٹر پیپلز پارٹی نذیر ڈھوکی انتقال کر گئے

چیف میڈیا کوآرڈینیٹر پیپلز پارٹی نذیر ڈھوکی انتقال کر گئے


فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیف میڈیا کوآرڈینیٹر نذیر ڈھوکی انتقال کر گئے۔

اس حوالے سے صدرِ پاکستان آصف زرداری نے پیپلز پارٹی کے میڈیا کوآرڈینیٹر نذیر حسین ڈھوکی کے انتقال پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے مرحوم کی پیپلز پارٹی کے لیے خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

صدرِ مملکت نے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت اور اہلِ خانہ کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی ہے۔

دوسری جانب پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری کا کہنا ہے کہ نذیر ڈھوکی نے شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی میڈیا ٹیم ممبر کی حیثیت سے کام شروع کیا۔

شازیہ مری کا یہ بھی کہنا ہے کہ نذیر ڈھوکی کی خدمات کو پیپلز پارٹی کبھی فراموش نہیں کرے گی۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں