ہوم Pakistan چین کے وزیراعظم لی چیانگ کی پاکستان کی عسکری قیادت سے ملاقات

چین کے وزیراعظم لی چیانگ کی پاکستان کی عسکری قیادت سے ملاقات

0


چینی وزیراعظم نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی مسلح افواج کے کردار کو سراہا۔ - فوٹو بشکریہ ریڈیو پاکستان
چینی وزیراعظم نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی مسلح افواج کے کردار کو سراہا۔ – فوٹو بشکریہ ریڈیو پاکستان

چین کے وزیراعظم لی چیانگ نے پاکستان کی عسکری قیادت سے ملاقات کی ہے۔ 

چینی وزیراعظم کی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، سروسز چیفس کے ساتھ ملاقات ہوئی جس میں پاک چین دیرینہ تعلقات کو مزید مضبوط اور وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ 

ملاقات میں چین اور پاکستان کے درمیان دفاع اور دہشت گردی کیخلاف امور بھی زیر بحث آئے۔

چین کے وزیراعظم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی مسلح افواج کے کردار کو سراہا۔ چینی وزیراعظم نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی مکمل حمایت اور مدد کی یقین دہانی بھی کروائی۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version