ہوم Pakistan ڈاکو کو گولیاں مارنے والے شخص کو سندھ پولیس نے گرفتار کرلیا

ڈاکو کو گولیاں مارنے والے شخص کو سندھ پولیس نے گرفتار کرلیا

0



کراچی  (ویب ڈیسک)  سائٹ سپر ہائی وے پر شہری کی فائرنگ سے ڈاکو ہلاک ہوگیا  جس کے بعد پولیس نے ڈاکو کو ہلاک کرنے والے شہری جاوید کو گرفتار کرلیا، پولیس نے ملزم جاوید کو حراست میں لیا اور اس کا پستول بھی قبضے میں لے کر مقدمہ درج کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈکیتی کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک شہری زخمی ہوا تھا، اس دوران ایک ڈاکو شہریوں کے ہاتھ لگ گیا جسے بد ترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ اس دوران زخمی شخص کا رشتہ دار وہاں پنہچا اور زمین پر گرے ڈاکو کے سر میں گولیاں ماریں۔

واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پولیس نے ملزم جاوید کے خلاف ایکشن لیا۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version