سابق وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما ڈاکٹر عاصم حسین سے دو روز قبل گمشدہ ہونے والے بچوں ایان اور انابیہ کی ملاقات ہوئی، اس دوران ڈاکٹر عاصم نے ضیاء الدین ہسپتال ٹرسٹ کی جانب سے دونوں بچوں کےلیے تعلیمی اخراجات اٹھانے کا اعلان کیا۔
اس موقع پر ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا کہ ایان اور انابیہ کو ضیاء الدین اسکول میں مفت داخلہ دیا جائے گا۔ اسکول کی جانب سے دونوں بچوں کو مفت کتابیں اور یونیفارم بھی مہیا کیا جائے گا۔
ایان اور انابیہ کوویڈ کے بعد سے اب تک اسکول نہیں جاسکے تھے۔ 12 سالہ ایان نے جماعت دوم جبکہ 11 سالہ انابیہ نے جماعت اول تک تعلیم حاصل کی ہے۔
ڈاکٹر عاصم حسین کی جانب سے دونوں بچوں کو میٹرک تک مفت تعلیم فراہم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
اس ملاقات میں معروف سماجی رہنما فیضان راوت بھی موجود تھے ۔