گوجرانوالہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) فیصل آباد میں ڈیجیٹل کرنسی میں نقصان ہونے پر ملزم نے ماں کے ساتھ مل کر بچہ اغوا ءکر لیا مگر پھر پولیس نے کامیاب ایکشن کرتے ہوئے بچہ بازیاب کروا لیا۔
نجی ٹی وی” دنیا نیوز” کےمطابق ملزم کاظم نے اپنی والدہ کے ساتھ مل کر صدر کے علاقے سے 7 سالہ بچہ اغوا ءکر لیا اور والدین سے 10 ہزار ڈالرز تاوان طلب کیا، والدین نے ملزمان کو 5 ہزار ڈالزر تاوان دے دیا تاہم پولیس نے بچے کو بازیاب کروانے کے بعد ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو ڈیجیٹل کرنسی میں 30 لاکھ کا نقصان ہوا تھا جس کو بھرنے کیلئے اس نے والدہ کیساتھ مل کر اغوا ءکی واردات انجام دی، پولیس نے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا۔