ڈی آئی خان، پولیس وین پر دستی بم حملے میں 4پولیس اہلکار شہید
ڈیرہ اسماعیل خان(ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈی آئی خان میں پولیس وین پر دستی بم حملے میں 4اہلکار شہید اور 3زخمی ہو گئے۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ڈی آئی خان کی تحصیل کلاچی کے علاقہ گرہ اسلم میں پولیس وین پر دستی بم کا حملہ ہوا، جس کے نتیجے میں 4اہلکار شہید اور 3زخمی ہو گئے،پولیس کاکہنا ہے کہ ایک پولیس اہلکار کی حالت تشویشناک ہے ۔پولیس نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لیکر امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔