ہوم Pakistan ژوب میں زلزلے کے جھٹکے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا

ژوب میں زلزلے کے جھٹکے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا

0



(24 نیوز) بلوچستان کے ضلع ژوب میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں ، زلزلے سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4 ریکارڈ کی گئی جبکہ گہرائی 33 کلومیٹر اور مرکز ژوب سے 61 کلومیٹر شمال مغرب کی جانب تھا۔

زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے پر لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے، زلزلے سے کوئی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

یہ بھی پڑھیں : 16 دسمبر ملکی تاریخ کا سیاہ دن، سقوط ڈھاکہ کو 53 برس بیت گئے

واضح رہے چند روز قبل بھی اسلام آباد سمیت بیشتر شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version