ہوم Pakistan کالعدم ٹی ٹی پی پاکستان اور دنیا کیلئے خطرہ ہے، منیر اکرم

کالعدم ٹی ٹی پی پاکستان اور دنیا کیلئے خطرہ ہے، منیر اکرم

0


فائل فوٹو
فائل فوٹو

اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا ہے کہ کالعدم ٹی ٹی پی پاکستان اور دنیا کیلئے خطرہ ہے۔

ایک انٹرویو میں منیر اکرم نے کہا کہ کالعدم ٹی ٹی پی اور القاعدہ کی ایک دوسرے سے وابستگی ہے، دہشت گرد کارروائیاں پورے خطے میں پھیلنے کا خدشہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی برداری کالعدم ٹی ٹی پی اور داعش کے خلاف کارروائی کرے، افغان حکومت کو سمجھنا ہوگا کہ دہشت گردی پر قابو پائے بغیر امن قائم نہیں ہوسکتا۔

منیر اکرم نے کہا کہ دہشت گرد افغانستان پر بھی قبضہ کرسکتے ہیں، دہشت گرد تنظیموں کے خلاف سیاسی سطح پر اجتماعی طور پر کارروائی کی جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کا مسئلہ حل ہونے تک افغانستان کے بیرونی دنیا کے ساتھ تعلقات بھی نارمل نہیں ہوں گے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version