ہوم Pakistan کبیر والا: غیرت کے نام پر 4 خواتین قتل

کبیر والا: غیرت کے نام پر 4 خواتین قتل

0


’جیو نیوز‘ گریب
’جیو نیوز‘ گریب

پنجاب کے ضلع خانیوال کی تحصیل کبیر والا میں غیرت کے نام پر 4 خواتین کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ کبیر والا کے علاقے علاقے اوکانوالا میں پیش آیا جہاں غیرت کے نام پر فائرنگ کر کے 4 خواتین کو قتل کر دیا گیا۔

پولیس نے بتایا ہے کہ ملزم نے فائرنگ کر کے ماں اور اپنی 3 بہنوں کو قتل کیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد ملزم فرار ہو گیا، واقعے کے حوالے ےس تحقیقات کر رہے ہیں ، ملزم کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

4 مقتول خواتین کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال کبیر والا منتقل کر دیا گیا ہے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version