ہوم Pakistan کراچی، ایئرپورٹ خودکش حملے کا ایک اور مقدمہ درج

کراچی، ایئرپورٹ خودکش حملے کا ایک اور مقدمہ درج

0


کراچی، ایئرپورٹ خودکش حملے کا ایک اور مقدمہ درج

کراچی میں جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر چائینیز پر خودکش حملے کا دوسرا مقدمہ درج کرلیا گیا، مقدمے میں بی ایل کے اہم کمانڈروں کو نامزد کیا گیا ہے۔

ایئر پورٹ خودکش حملہ کا ایک اور مقدمہ کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ(سی ٹی ڈی) تھانے میں ایس ایچ او ایئرپورٹ انسپکٹر موسیٰ کلیم کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

مقدمے میں دہشت گردی، ٹیرر فنڈنگ، دھماکہ خیز مواد رکھنے، قتل اور دیگر دفعات درج کی گئی ہیں۔

کالعدم بی ایل اے مجید بریگیڈ کے اہم کمانڈروں کو مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے، مقدمے میں خودکش دھماکے میں معاونت کرنے والے افراد بھی نامزد ہیں۔

مقدمے میں کالعدم بی ایل اے کے کمانڈر اور دھماکے کے ماسٹر مائنڈ بشیر احمد بلوچ عرف بشیر زیب اور عبدالرحمان عرف رحمان گل نامزد کئے گئے ہیں۔

دہشت گردوں کی معاونت کرنے والے نجی بینک کی حب چوکی برانچ کے افسر بلال اور اکاؤنٹ ہولڈر سعید علی بھی نامزد ہیں، مقدمے میں دیگر نامعلوم افراد بھی شامل کئے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ رواں برس اکتوبر میں جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ایگزٹ پر چائینیز پر خودکش حملہ ہوا جس میں 2 چائینیز باشندوں سمیت 3 افراد جاں بحق جبکہ 20 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔

حملے میں ملوث خاتون سمیت 4 ملزمان گرفتار ہیں، خودکش دھماکے کی تفتیش جاری ہے جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے کوشش جارہی ہے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version