ہوم Pakistan کراچی، غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث گینگ کے دو کارندے گرفتار

کراچی، غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث گینگ کے دو کارندے گرفتار

0


فائل فوٹو
فائل فوٹو

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے کمرشل بینکنگ سرکل نے کلفٹن میں کارروائی کرکے غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث گینگ کے دو کارندے گرفتار کرلیے۔

ترجمان ایف آئی آے کے مطابق کارروائی کے دوران کروڑوں روپے مالیت کی غیر ملکی کرنسی برآمد کرلی گئی، گرفتار ملزمان میں محمد باقر اور محمد فاروق شامل ہیں۔

ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزمان حوالہ ہنڈی اور کرنسی کی غیرقانونی ایکسچینج میں ملوث تھے۔

ملزمان بغیر لائسنس غیرملکی کرنسی ایکسچینج میں بھی ملوث تھے، چھاپے کے دوران ملزمان سے 45 ہزار امریکی ڈالر برآمد ہوئے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version