ہوم Pakistan کراچی، پولیس افسر کا گھر سے سرکاری پستول چوری

کراچی، پولیس افسر کا گھر سے سرکاری پستول چوری

0


فائل فوٹو
فائل فوٹو

کراچی میں پولیس افسر کے گھر سے اس کا سرکاری پستول چوری ہوگیا، واقعے کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق ایس پی شاہ جہاں بلوچ پولیس ٹریننگ سینٹر سعید آباد میں رہائش پذیر ہیں اور ان کی سرکاری رہائش گاہ سے ان کا سرکاری اسلحہ نائن ایم ایم پستول چوری ہوگیا۔ 

واقعے کا مقدمہ سعید آباد تھانے میں درج کرلیا گیا ہے، ایف آئی آر کے مطابق واقعہ 3 مارچ کو پیش آیا تھا اور مقدمہ 15 مارچ کو درج کرایا گیا۔ 

واقعے کے دن ایس پی اپنی فیملی کے ہمراہ گھر سے باہر گئے ہوئے تھے اور جب واپس آکر دیکھا تو اسلحہ نہیں ملا، شبہ ہے کہ کسی نے اسلحہ چوری کرلیا۔ 

پولیس حکام واقعے کی مزید تحقیقات کررہے ہیں۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version