ہوم Pakistan کراچی، گلستان جوہر تھانے پر کباڑیوں کا حملہ

کراچی، گلستان جوہر تھانے پر کباڑیوں کا حملہ

0


فوٹو: اسکرین گریب
فوٹو: اسکرین گریب

کراچی کے گلستان جوہر تھانے پر 80 سے زائد کباڑیوں نے حملہ کردیا، پولیس نے 6 کباڑیوں کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق 3 کباڑیوں کو چوری کا مال خریدنے پر گرفتار کرکے تھانے لائے تھے، ملزمان کو چھڑانے کے لیے کباڑیوں کے صدر کی سربراہی میں کباڑیوں نے حملہ کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کو لاٹھی چارج کے ذریعے منتشر کیا گیا، 6 کباڑیوں کو گرفتار کرنے پر دیگر حملہ آور فرار ہوگئے۔

پولیس نے حملہ آوروں کے خلاف دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version