ہوم Pakistan کراچی ایئرپورٹ پر بچی سے ناروا سلوک، ASF افسر پر چارج شیٹ...

کراچی ایئرپورٹ پر بچی سے ناروا سلوک، ASF افسر پر چارج شیٹ عائد

0


تصویر/ اسکرین شاٹ
تصویر/ اسکرین شاٹ

کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بچی سے ناروا سلوک پر ایئرپورٹ سیکیورٹی فورسز کے سب انسپکٹر محمد شعبان پر چارج شیٹ عائد کردی گئی۔

اے ایس ایف حکام کی جانب سے جاری کردہ چارج شیٹ کے مطابق سب انسپکٹر شعبان پر پاک آرمی ایکٹ اور اے ایس ایف ایکٹ کے تحت کارروائی ہوگی۔

اے ایس ایف حکام کا کہنا ہے کہ سب انسپکٹر شعبان پر آرمی ایکٹ کی دفعہ 55 کے تحت فورس ڈسپلن کی خلاف ورزی کا الزام ہے۔


دستاویز میں مزید کہا گیا ہے کہ ملزم نے 10 مارچ 2024 کو دوپہر 12:50 بجے کم عمر بچی کو ایئرپورٹ پر بالوں سے پکڑا اور دھکا دیا جس کی وجہ سے وہ گر گئی۔

چارج شیٹ میں کہا گیا ہے کہ ملزم پر یہ بھی الزام ہے کہ اس نے اپنی بدسلوکی کی اطلاع حکام بالا کو نہیں دی۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version