کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نےجناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اے این ایف کے کتے کو گولی مارنے کی وجوہات بتادیں۔
ترجمان پی اے اے کا کہنا ہےکہ جناح انٹرنیشنل میں اے این ایف کے کتے کو بے ایریا میں مجبوراً گولی مارنی پڑی، ایئرسائیڈ ٹیم نے ایئرکرافٹ بے ایریا میں کتےکو قابوکرنےکی کوشش کی، کتے کو ٹیکسی وے اور رن وے کی طرف بھاگنے سے روکنے کے لئے شوٹر کو گولی چلانی پڑی، علی الصبح طیارے کی پارکنگ کے وقت کنٹرول ٹاور کے آگاہ کرنے پر ایئرسائیڈ ٹیم نے کارروائی کی۔
ترجمان پی اے اے کا مزید کہنا ہے کہ ایئرپورٹ انتظامیہ نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔