ہوم Pakistan کراچی: زیر حراست ملزم کا قتل، سابق ایس پی مفرور قرار

کراچی: زیر حراست ملزم کا قتل، سابق ایس پی مفرور قرار

0


کراچی میں زیرحراست ملزم معیز کے قتل کیس کا عبوری چالا ن عدالت میں پیش کردیا گیا۔

 سابق ایس پی کلفٹن نیئر الحق و دیگر ملزمان پر عبوری چالان میں قتل ثابت ہونے کا الزام ہے، سابق ایس پی کلفٹن کو مفرور بھی قرار دیا گیا۔

عبوری چالان کے مطابق ایس ایچ او درخشان اور ہیڈ محرر نے بھتا خوری کیس میں گرفتار ملزم معیز کو حبس بے جا میں رکھا، ملزم نامعلوم وجوہات پر ہلاک ہوا۔

 گرفتار ایس ایچ اودرخشان نے بیان میں سابق ایس پی کلفٹن نیئر الحق کے کہنے پر ملزم معیز پر مقدمہ درج کرنے کا الزام عائد کیا اور کہا کہ گشت پر گیا تو نیئر الحق ملزم معیز اور جنید کو ساتھ لے گیا۔

 سابق ایس پی کلفٹن نیئر الحق 8 مئی کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے 14روز کی حفاظتی ضمانت لے کر منظر عام پر آیا، مگر 17 مئی کو نیئر الحق کی اہلیہ نے اپنے شوہر کے لاپتا ہونے کی اطلاع دی اور سندھ ہائیکورٹ سے بازیابی کی درخواست کی۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version