ہوم Pakistan کراچی: شہری نے 2 کروڑ روپے کی ڈکیتی کی کوشش ناکام بنادی

کراچی: شہری نے 2 کروڑ روپے کی ڈکیتی کی کوشش ناکام بنادی

0



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سکھن تھانے کی حدود میں شہری سے 2کروڑ روپے کی ڈکیتی کی کوشش ناکام بنادی گئی۔

تفصیلات کے مطابق سکھن کے علاقے میں نجی بینک سے2 کروڑ روپے لے کر نکلنے والے شہری سے لوٹ مار کی کوشش کی گئی تو شہری کے محافظ نے ہوائی فائرنگ کردی۔

اسی اثناء میں ملزمان گھبرا کر فرار ہوگئے اور پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی۔ ایس ایس پی ملیر کاشف عباسی کا کہنا ہے کہ واقعہ دہشت گردی کا نہیں بلکہ شہری سے لوٹ مار کی کوشش کی گئی تھی جو ناکام بنادی گئی ہے، واقعے کے تحقیقات کی جارہی ہے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version