ہوم Pakistan  کراچی میں  انٹرا سٹی اور ای وی بسوں کا پلانٹ لگانے کا...

 کراچی میں  انٹرا سٹی اور ای وی بسوں کا پلانٹ لگانے کا فیصلہ 

0



(24نیوز)سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن  کی جانب  سے پاکستان کے عوام کے لئے بہت بڑی خوشخبری،دنیا کی سب سے بڑی بس ساز کمپنی یوٹونگ کی جانب سے کراچی میں  انٹرا سٹی اور ای وی بسوں کا پلانٹ لگانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

یوٹونگ مشرق وسطیٰ کے سی ای او  اور دیگر حکام نے کراچی میں سندھ کے  سینئر وزیر شرجیل انعام میمن سے ملاقات کی۔  سینئر وزیرشرجیل انعام میمن  نے بتایا کہ یوٹونگ کی جانب سے کراچی میں پلانٹ لگانے کا کام تین ماہ کے اندر شروع ہو جائے گا، پلانٹ کا کام  اگلے سال مکمل ہو جائے گا ، اب یوٹونگ کی انٹرا سٹی اور الیکٹرک بسیں اب کراچی میں بنیں گی۔

شرجیل انعام میمن  کا کہنا ہے کہ پلانٹ میں ای وی بسیں اور  ہائبرڈ ڈیزل بسیں تیار کی جائیں گی، پلانٹ  لگنے سے صنعتوں کو فروغ ملے گا، روزگار کے نئے مواقع پیدا ہونگے۔کراچی میں بسوں کی تیاری سے پاکستان کا زرمبادلہ بھی بچے گا جبکہ بسوں کی ایکسپورٹ سے پاکستان کو بھی فائدہ ہوگا۔

سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی   جانب سے جولائی 2022 میں دی گئی دعوت پر یوٹونگ کی جانب سے کراچی میں پلانٹ لگانے کا فیصلہ  کیا گیا ہے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version