کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں نئی نویلی دلہن نے مذاق مذاق میں پستول کی گولی کھالی ۔ پولیس کے مطابق پیٹ میں شدید درد کی شکایت پر خاتون کو جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس کا بتانا ہے کہ خاتون کے شوہرکے مطابق پستول صاف کرنےکے لیےگولیاں باہر رکھی تھیں، اہلیہ نےمذاق میں گولی منہ میں رکھی جو اندر چلی گئی، دلہن کا ایکسرے کروایا گیا جس میں گولی واضح دیکھی جاسکتی ہے۔