کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) اورنگی کے علاقے میں قریبی عزیز نے گھر میں گھسنے کے بعد تیز دھار آلے کے وار کرکے 6 سالہ بچے کو قتل اور اسکی والدہ اور بہن کو شدید زخمی کردیا۔
اورنگی ٹاؤن پولیس سٹیشن کے مطابق اورنگی ٹاؤن میں لیاقت سکول کے قریب واقع گھر سے تیز دھار آلے کے وار سے زخمی خاتون اور 2 بچے ملے تھے، زخمیوں کو فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کیاگیا جہاں 7 سالہ سبحان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔پولیس کے مطابق متاثرہ خاندان نے پولیس کو اہم معلومات مہیا کردی گئی ہیں جبکہ ملزم نے خود فون کرکے پولیس کو واقعے سے آگاہ کیا تھا، ڈان نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے اور اس میں میں قریبی رشے دار ملوث ہے، پولیس نے واقعے کو ذاتی دشمنی کاشاخانہ قرار دیا ہے۔