کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈیفنس میں سرکاری گاڑی کی ٹکر سے کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن کا ملازم جاں بحق ہوگیا۔پولیس کے مطابق تیزرفتارگاڑی میں ایک لڑکا اور لڑکی سوار تھے جس نے دوسری گاڑی کو ٹکرماری جس کے بعد گاڑی بنگلے کی دیوار سے جا ٹکرائی۔
پولیس نے بتایاکہ گاڑی کے ٹکرانے سے بنگلےکی دیوار بھی گرگئی، گاڑی کو ٹکر مارنے کے بعد سرکاری گاڑی نے ارشاد کو بھی روند ڈالا، ٹکر لگنے سے ارشاد شدید زخمی ہوا جس کے بعد وہ دوران علاج دم توڑ گیا۔پولیس نے حادثے میں ارشاد نامی شخص کی ہلاکت کا مقدمہ درج کر لیا، مقدمہ صرف غفلت و لاپرواہی سے ڈرائیونگ کی دفعہ کے تحت درج کیا گیا۔دوسری جانب حادثے کا شکار گاڑی کی تفصیلات موصول ہوگئی۔ متاثرہ کار کا نمبر بلوچستان حکومت کے آفیسر انجینیئر امتیاز احمد کو الاٹ کیا گیا، حکومت بلوچستان نے سرکاری گاڑی کے غلط استعمال پر انجینیئر امتیاز احمد کو معطل کردیا۔