ہوم Pakistan کراچی میں شدید بارش کے باعث فلائٹ آپریشن متاثر

کراچی میں شدید بارش کے باعث فلائٹ آپریشن متاثر

0


--- فائل فوٹو
— فائل فوٹو

کراچی میں شدید بارش نے فلائٹ آپریشن متاثر کر دیا جس کے باعث آج 20 پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔

اسلام آباد تا گلگت 4 پروازیں پی کے601، 602، 605 اور 606 منسوخ کردی گئی ہیں جبکہ کراچی تا اسلام آباد بھی 4 پروازیں پی کے 300، 301، 308 اور 369 منسوخ کر دی گئی ہیں۔

پی آئی اے کی اسلام آباد تا سکھر 2 پروازیں پی کے 631 اور 632 جبکہ دبئی سے اسلام آباد کی پروازیں پی کے 211 اور 212 بھی منسوخ کر دی گئی ہیں۔

پی آئی اے کی کوئٹہ سے اسلام آباد کے درمیان پرواز پی کے 325 اور 326 جبکہ لاہور سے کوئٹہ کی پرواز پی کے 322 اور 323 بھی منسوخ کر دی گئی ہیں۔

پی آئی اے کی جدہ سے لاہور کی پرواز پی کے 940 ملتان منتقل کر دی گئی جبکہ طیاروں کی عدم دستیابی کے باعث آج پی آئی اے کی 16 پروازیں آپریٹ نہیں ہو سکیں گی۔

علاوہ ازیں نجی ایئرکی دبئی تا اسلام آباد پروازیں پی اے 210 اور 211 بھی منسوخ کر دی گئی ہیں۔

غیر ملکی ایئر لائن کی دوحہ سے ملتان کی 2 پروازیں بھی منسوخ کر دی گئی ہیں۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version