ہوم Pakistan کراچی: ڈاکو خاتون سے سونے کی انگوٹھیاں چھین کر فرار

کراچی: ڈاکو خاتون سے سونے کی انگوٹھیاں چھین کر فرار

0


کراچی کے علاقے کوئٹہ ٹاؤن اسکیم 33 میں ڈاکو خاتون سے قیمتی زیورات چھین کر فرار ہو گئے۔

کوئٹہ ٹاؤن اسکیم 33 میں خاتون کے ساتھ پیش آنے والے لوٹ مار کے واقعے کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آ گئی۔

ویڈیو میں موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں کو خاتون سے سونے کی انگوٹھیاں چھین کر فرار ہوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

خاتون کے شوہر کی مدعیت میں اس واقعے کا سچل تھانے میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

مدعی کے مطابق ڈاکو خاتون سے سونے کی انگوٹھیاں چھین کر فرار ہوئے جن کی مالیت چار لاکھ روپے ہے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version