ہوم Pakistan کراچی:12سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم گرفتار

کراچی:12سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم گرفتار

0



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)ضلع ساؤتھ پولیس نے 12سالہ بچی کوزیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا۔
ملزم وقار علی نے دو روز قبل اپنے دیگر دو ساتھیوں کے ساتھ مل کر 12سالہ بچی گنگا کو زیادتی کا نشانہ بنایا جس کے بعد بچی کی لاش کو بوری میں بند کر کے صدر لکی سٹار کے قریب کچرہ کنڈی میں پھینک دیا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ تھانہ فریئر میں بچی کی والدہ کی مدعیت میں درج کیا گیا اور ملزمان کی تلاش شروع کی گئی،ملزم وقار علی نے اعتراف جرم کر لیا ہے جبکہ ملزم کے دیگر دو ساتھی تاحال فرار ہیں ،فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس کوششیں کر رہی ہے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version