(محسن شیرازی) کرم امن معاہدے پر دستخط نہ کرنے پر 3عمائدین کو گرفتارکر لیاگیا۔
ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سید رحمان، سیف اللہ اور کریم خان نے تاحال امن معاہدے پر دستخط نہیں کئے ہیں،اپیکس کمیٹی اور صوبائی حکومت کے فیصلوں پر ہر صورت عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا، ضلعی انتظامیہ کا کہناتھا کہ پاراچنار پریس کلب کے باہر دھرنا دیکر روڈ بند کرنے والوں پر بھی مقدمات درج کرلئے گئے ،ہر صورت راستے کھول کر آمدورفت یقینی بنائی جائیگی۔
ضلعی انتظامیہ کا مزید کہناتھا کہ بگن میں ڈی سی کرم جاوید اللہ محسود پر حملے میں ملوث ایک اوردہشت گرد کو گرفتار کر لیا گیا ہے،ایف آئی آر میں نامزد پانچ دہشت گردوں میں سے اب تک تین پکڑے گئے ہیں،نامزد مزید دہشت گردوں اور دیگر نامعلوم حملہ آوروں کی گرفتاری و تحقیقات کیلئے کوششیں جاری ہیں۔