ہوم Pakistan کفایت شعاری مہم مسترد؟ وہ غیرمنتخب لڑکی نے خیبرپختونخوا حکومت سے قیمتی...

کفایت شعاری مہم مسترد؟ وہ غیرمنتخب لڑکی نے خیبرپختونخوا حکومت سے قیمتی گاڑیاں مانگ لیں سمری تیار

0



پشاور (ویب ڈیسک) خیبرپختونخوا حکومت ایک طرف کفایت شعاری پالیسی اپنانے کی کوششوں میں ہے ، دوسری طرف محکمہ زکواۃ و سماجی بہبود نے اسے نظرانداز کردیا ہے ، محکمے نے خاتون مشیر اور سیکریٹری کیلئے اڑھائی کروڑ تک کی نئی قیمتی گاڑیوں کی خریداری کی سمری تیار کرلی ۔
ایک انٹرنیٹ صارف جاوید اقبال کا دعویٰ ہے کہ مشعال ملک پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان کی چہیتی اور غیرمنتخب ہیں ، خیبرپختونخوا کا خزانہ لوٹنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔

ادھر جیونیوز کے مطابق مشیر سماجی بہبود آبادی و عشر زکواۃ مشعال یوسفزئی نے سمری تیارکروائی ہے جس میں انہوں نے اپنے لیے ایک کروڑ 73لاکھ روپے اور اپنی سیکریٹری کیلئے 73لاکھ روپے کی گاڑی کی ڈیمانڈ کی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق موجودہ خیبرپختونخوا حکومت نے فیصلہ کیا تھا کہ کفایت شعاری کو اپنایا جائے گالیکن مشیر نےیہ فیصلہ نظرانداز کیا ہے ۔ انہوں نے سمری میں یہ بھی استدعا کی ہے کہ گاڑیوں کی خریداری پر لگائی جانیوالی پابندی بھی ختم کی جائے اور نئی گاڑی دی جائے کیونکہ پہلے سے زیراستعمال گاڑی اب قابل استعمال نہیں رہی ۔
جب مشعال یوسفزئی سے رابطہ کیا گیا تو انہوںنے تصدیق کی ہے کہ سمری تیار کی گئی ہے لیکن اس کو اب رکوادیاگیا ہے اور مزید کام نہیں ہوگا۔ 





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version