ہوم Pakistan کوئٹہ: پنجگور میں گھر پر فائرنگ، 7 مزدور جاں بحق

کوئٹہ: پنجگور میں گھر پر فائرنگ، 7 مزدور جاں بحق

0


کوئٹہ میں پنجگور کے علاقے خدا آبادان میں مسلح افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کردی، محنت مزدوری کیلئے آئے 7 افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔

ڈپٹی کمشنر پنجگور کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کی۔

پولیس حکام کے مطابق لاشوں اور زخمی کو پنجگور ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ فائرنگ سے جاں بحق افراد کا تعلق پنجاب کے مختلف علاقوں سے ہے۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے پنجگور میں مزدوروں کے قتل کی مذمت کی ہے۔

ایک بیان میں میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بے گناہ مزدوروں کا قتل قابل مذمت ہے، بلوچستان میں ایک بار پھر دہشتگردوں نے مزدوروں پر وار کیا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے مزید کہا کہ بےگناہ شہریوں کے قتل کا حساب لیں گے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version