چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کہا ہے کہ کراچی میں آج بارش کا امکان نہیں ہے۔
ایک بیان میں سردار سرفراز نے کہا کہ شہر میں کہیں کہیں بوندا باندی ہو سکتی ہے اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔
چیف میٹرولوجسٹ کا کہنا ہے کہ بحیرہ عرب میں ہوا کے کم دباؤ کے باعث شہر میں سمندری ہوائیں بند رہیں گی۔
دوسری جانب محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔
کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 30.5ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔